تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق

راولپنڈی : صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجرخان میں مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر بائی خان پل کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کےضلع نارووال سے ہے۔


چکوال میں تیزرفتار کار الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق


خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں تیزرفتار گاڑی بے قابو کر الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ بلوچستان کے شہراوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -