سویڈن میں مسلح شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سویڈن کے شہر اپسالا میں فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ کئی زخمی ہیں۔
پولیس نے کہا کہ انہیں شہریوں کی جانب سے فون کالز موصول ہوئی ہیں جنہوں نے دارالحکومت اسٹاک ہوم سے تقریباً 60 کلومیٹر (37 میل) شمال میں شہر کے وسط میں گولیوں کے چلنے کی آوازیں سنیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سویڈن کے پبلک ٹیلی ویژن سٹیشن SVT نے کہا کہ مشتبہ شخص اسکوٹر پر فرار ہو گیا تھا۔