بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان میں کن افراد کو کورونا کے سنگین اثرات کا سب سے زیادہ خطرہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2کروڑ 72لاکھ افراد کی عمر 50 سال یا اس سے زیادہ ہے، اس ایج گروپ کو کورونا کے سنگین اثرات کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ اب تک مذکورہ بالا عمر کے افراد میں سے 56لاکھ افراد کو ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے یعنی 20.6 فیصدافراد کو ویکسین کی کم از کم 1خوراک لگائی گئی ہے، ایسے افراد کے لیے وبا زیادہ خطرناک ہے۔

کرونا وائرس: نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر ہزار سے تجاوز

ان کا مزید کہنا تھا اس ایج گروپ والے افراد کو جلد ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں اب تک 37 لاکھ افراد ویکسی نیشن کروا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 27 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 582 ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں