وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایف 16 اور جے ایف 17 مار گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ کا حالیہ بیان میں کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جارہے ہیں، ایسی جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں نہیں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے جھوٹے دعوے صرف بھارت کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پیروب ڈرون حملون کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ناکامی در ناکامی نے بھارت کو دماغی طور پر مفلوج اور کنفیوز کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔