تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

نئی دہلی : بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، واجپائی گزشتہ روز دہلی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات  نئی دہلی میں واقع اسمرتی استھل میں  آج مقامی وقت کے مطابق چاربجے ادا کی جائیں گی۔

دفترخارجہ کے مطابق نگراں وزیراطلاعات علی ظفر کی قیادت میں 4 رکنی پاکستانی وفداٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفدخصوصی طیارےسےساڑھے12بجےنئی دہلی کیلئےروانہ ہوگا، پاکستانی وفد میں وزیراطلاعات، وزارت قانون کا عہدیدار جبکہ دفترخارجہ کے 2 سینئر افسران بھی شامل ہیں، پاکستانی وفد شرکت کے بعد آج ہی وطن واپس آئے گا۔ْ

گزشتہ روز سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی ترانوے سال کی عمر میں چل بسے تھے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی رکن اٹل بہاری واجپائی تین باربھارت کے وزیراعظم رہے۔


مزید پڑھیں : بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے


واجپائی نے دومرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کیا جبکہ وہ بھارت کے صف اول کے سیاسی رہنما کے ساتھ ہندی کے شاعر بھی تھے۔

سابق بھارتی وزیراعظم کے انتقال پر بھارت میں سات روز کے لئے سوگ منایا جارہاہے اورقومی پرچم سرنگوں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے واجپائی کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واجپائی نے پاک بھارت تعلقات میں مثبت تبدیلی کیلئے اہم کردار ادا کیا، انھوں نے سارک اور علاقائی تعاون کے فروغ کی ہمیشہ حمایت کی۔

عمران خان نے بھی سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا اٹل بہاری واجپائی برصغیر کی قد آور سیاسی شخصیت تھے، پاک بھارت تعلقات میں ان کی کوششیں یاد رکھی جائیں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ واجپائی کےانتقال سےجنوبی ایشیاکی سیاست میں خلا پیدا ہوا، قیام امن کی خواہش سرحدکی دونوں جانب پائی جاتی ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں بھارت کے غم میں شریک ہیں۔

Comments

- Advertisement -