اشتہار

دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام، عامر خان پر فردِ جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان اور منہاج قاضی پر فردِ جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور منہاج قاضی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

جج کا استفسار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ دونوں پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے، کیا آپ فرد جرم قبول کرتے ہیں؟، کمرہ عدالت میں دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔

مزید پڑھیں: نائن زیرو سے گرفتارعبید کےٹو کو چشم دیدگواہ نے شناخت کر لیا

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گواہان کو 4 دسمبر کو اے ٹی سی میں پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ دیگر ملزمان رئیس ماما، عمران عجاز نیازی اور نعیم کو  ایک بار پھر مفرور قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دو سال قبل 11 مارچ 2015 کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا جس میں عبید کے ٹو، فیصل موٹا سمیت دیگر مقدمات میں مفرور ملزمان سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نائن زیرو سے اسلحہ برآمدگی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیس کی سماعت

رینجرز کے ڈی ایس آر نے آپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو تفتیش کے لیے لے کر جارہے ہیں، بعد ازاں متحدہ رہنما کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے 90 دن کا ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا‘۔

یاد رہے کہ منہاج قاضی پر کے ای ایس سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کو قتل کرنے کا الزام ہے، انہیں مقتول کی اہلیہ اور بیٹا عدالت میں شناخت کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں