کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے چھ مفرور کارکنوں کو اشتہاری قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان میں ذیشان، مسعود، مظہر، فرحان سمیت دیگرشامل ہیں، ملزمان نے دو ہزار بارہ میں مدرسہ احسن العلوم پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
اے ٹی سی نے پولیس مقابلہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں علی، عرفان اور فیضان پر فرد جرم عائد کردی ملزمان کو دو ہزارپندرہ میں ناظم آباد کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔
اے ٹی سی میں ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس کی سماعت بھی ہوئی جس میں ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں کو عینی شاہدین نے شناخت کرلیا۔ ملزمان میں ایم کیو ایم کے عرفان،اشتیاق پولیس والا،شاکر اور عطاء محمد شامل ہیں۔
گواہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے ڈی ایس پی نواز رانجھا کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی،نواز رانجھا کو دو ہزار دس میں قتل کیا تھا۔