اشتہار

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 5 کیسز : شامل تفتیش نہ ہونے پر عدالت چیئرمین پی ٹی آئی پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ سمیت پانچ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں21  جولائی تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی پر برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدد دہشت گردی لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عبوری ضمانتوں پرسماعت کی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نہیں چلے گا ، شامل تفتیش ہونا پڑے گا۔

- Advertisement -

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ آپ کیوں تفتیش جوائن نہیں کررہے، گزشتہ ماہ14جون سےلیکرآج تک آپ نے کیوں تفتیش جوائن نہیں کیا ، کیوں نامیں آپ کودیاگیاریلیف ختم کردوں اور ضمانتیں خارج کردوں۔

جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرےاوپرکیسزاتنےہیں میں ہرروزعدالتوں میں ہوتاہوں، میں توچاہتاہوں کہ شامل تفتیش ہوں، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ایسے نہیں چلے گا آپ پرہوں گے کیسز مگرشامل تفتیش بھی ہونا ہے۔

عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے 14جولائی کوشامل تفتیش ہونےکاحکم دے دیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں