اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے مقدمات میں عمر ایوب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 26 نومبر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے عمر ایوب کے عدم پیشی کے باعث اعبوری ضمانت خارج کردی اور گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر گزشتہ دو پیشیوں پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے ، جس پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سماعت پر اپوزیشن لیڈر کو ائندہ سماعت پر ہر حال میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا تھا۔
اپوزیشن لیڈر نے بذریعہ ڈاکٹر بابر اعوان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے 26 نومبر کے مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔