لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سانحہ یوحنا آباد کے بیس ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے .
سانحہ یوحنا آباد کے بیس ملزمان کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا گیا کہ ملزمان یوحنا آباد میں توڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلانے میں قصور وار پائے گئے ہیں جس پر عدالت نے ان ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
سانحہ یوحنا آباد کے ملزمان صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے پانچ نومبر کو استغاثہ کے گواہان کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا ہے.
یوحنا آباد میں خود کش دھماکوں کے بعد مشتعل افراد نے دو افراد کو زندہ جلایا اور توڑ پھوڑ کی تھی، جس پر ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی.