منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بلاول کی ریلی پرپتھراؤ، گرفتار ملزم کو عدالت نے رہا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی کو لیاری آمد کے موقع پر بلاول بھٹو کی ریلی پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا تھا جس کے بعد سرکاری مدعیت میں 27 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

لیاری کے علاقے کلری سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا جس سے تفتیش بھی کی گئی تاہم اس دوران پولیس کو کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے، آج مذکورہ ملزم کا چالان تفتیشی افسران نے عدالت میں پیش کیا جس کی بنیاد پر اے ٹی سی نے اُسے رہا کردیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ، مظاہرین نے پیپلز پارٹی کا جھنڈا جلا دیا

واضح رہے کہ شہر قائد کے قدیم علاقے لیاری میں یکم جولائی کو علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا تھا اور جیسے ہی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے وہاں پہنچا تو مظاہرین نے شدید پتھراؤ کرکے گاڑی کے شیشے توڑے۔

مظاہرین نے پی پی رہنما نبیل گبول کی گاڑی کا گھیراؤ کر کیا اور اُس پر ڈنڈے برسائے، مظاہرین پانی دو پانی دو کے نعرے لگارہے تھے، علاوہ ازیں مشتعل مظاہرین نے پی پی کا جھنڈا بھی نظر آتش کیا تھا،

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ بھی کی تھی جبکہ جیالوں نے بھی جوابی پتھراؤ کیا جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لیاری میں پتھراؤ سازش تھی، پرامن الیکشن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے، شیری رحمان

پولیس نے سرکاری مدعیت میں دہشت گردی اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت متعدد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور سندھ پولیس کے افسران نے ملزمان کی نشاندہی کا دعویٰ بھی کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں