تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

خدیجہ شاہ کی میڈیکل اور فیملی سے ملاقات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی اسیر رہنما خدیجہ شاہ کی میڈیکل اورملاقات سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرحراست پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل خدیجہ شاہ سمیرکھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے اور خدیجہ شاہ کی فیملی کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ میڈیا پر خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں چل رہی ہیں اور خبریں سننےکی وجہ سےفیملی پریشان ہے کیونکہ جب سے خدیجہ شاہ گرفتار ہوئی ہے فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا۔

اے ٹی سی عدالت نے پی ٹی آئی کی اسیر رہنماخدیجہ شاہ کی میڈیکل اورملاقات سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی تھی۔

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ خدیجہ شاہ 30 تاریخ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یاد رہے کہ 24 مئی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے اندر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کے لیے 7 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

اس سے قبل بدھ کو عدالت میں پیشی کے موقع پر انھیں دو گھنٹے تک قیدیوں کے لیے مخصوص وین میں رکھا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے شکایت کی تھی کہ انھیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے، اور وہ دمہ کی مریضہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں