تازہ ترین

کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے شادی کی تقریب مہاراشٹرا کے علاقے کھنڈالہ میں ہوئی، سنیل شیٹی نے بھی بیٹی کی شادی کی تصدیق کردی ہے اس سے قبل اتھیا اور راہول کی شادی سے متعلق خبریں بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی شادی کا استقبالیہ کرکٹ لیگ کے بعد دیا جائے گا جبکہ وائرل تصاویر اور ویڈیو میں انہیں اور بیٹے کو مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @varindertchawla

شادی کی تقریب میں قریبی عزیز اور بالی ووڈ اسٹار سمیت کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کو نئے سفر کے شروعات کرنے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سنیل شیٹی نے ویب سیریز ‘دھاراوی بینک’ کی ریلیز تقریب میں بیٹی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تصدیق کی تھی۔

سنیل شیٹی سے جب دونوں کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں جلد شادی کریں گے اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ اگر اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ طے ہوجائے تو مجھے بھی بتادیجئے گا۔

Comments

- Advertisement -