منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

‘کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے قبل دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے’

اشتہار

حیرت انگیز

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ پلئیرز ایسوسی ایشین کے سربراہ ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے قبل دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ہیتھ ملز نے کہا دھکمی آمیز پیغامات پر ایجنسیوں سے معلومات بھی لی گئیں تھیں، سیکیورٹی اداروں نے ای میلز کو مصدقہ قرار نہیں دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ پلئیرز ایسوسی ایشین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹیم یا افراد کے لیے اس طرح کی دھمکیاں ملنا غیرمعمولی بات نہیں ہے، انہیں ہمیشہ انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا تھا اور وہ اس موقع پر کیے گئے اقدامات سے مطمئن تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے اس معاملے پر تیزی سے کام کیا، تحقیقات کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ٹیم کو خطرات ہیں، حکومت کی ایڈوائس پر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو کا اہم بیان جاری!

ادھر نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ‘ڈیوڈ وائٹ’ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بہت مشکل وقت ہے، نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کی بہت منتظر تھی، جمعے کو سب کچھ بدل گیا، ایڈوائزری بدلی اور تھریٹ لیول بدلا، نیوزی لینڈ کی حکومت نے مخصوص اور مصدقہ خطرے کی پیشگوئی کی۔

انہوں نے کہا نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی کنسلٹنٹس نے ایڈوائزی کی تصدیق کی، دیگر آزاد ذرائع نے بھی موصول تھریٹ ایڈوائزری کی حمایت کی، تھریٹ کی عمومی نوعیت سے فوری پی سی بی کو آگاہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں