پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول اداکار و گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ کے لیے ایک محبت بھرا پیغام لکھا ہے۔
گلوکار عاطف اسلم اور سارہ آج اپنی شادی کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر عاطف اسلم نے اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے پیغام لکھا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اگر مجھے اپنی زندگی دوبارہ جینے کا موقع ملتا تو میں تمہیں جلد از جلد تلاش کرلیتا تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ تصاویر لے سکتے اور ان لمحات کو ایک ساتھ یادگار بنا سکتے۔
عاطف اسلم نے لکھا کہ ”میری ملکہ بننے کا شکریہ۔“
انسٹا گرام پوسٹ میں گلوکار نے والد کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ والد اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
رواں ماں عاطف اسلم نے مداحوں سے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔ گلوکار کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور اب وہ روبصحت ہیں۔
عاطف اسلم نے انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پچھلے چند روز خاصے مشکل تھے لیکن آپ سب کی محبت اور تعاون سے میرے والد دل کے دورے کے بعد صحتیاب ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج آن لائن نہیں آ سکوں گا تاہم والد کے صحت یاب ہونے کے بعد ایک زبردست ملاقات کا منصوبہ بنا رہا ہوں، جب والد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے تو میں آپ کے تمام پیغامات پڑھوں گا۔