ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عاطف اسلم کی نئی نعت ’میں صدقے یا رسول اللہ‘ ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی نئی نعت ’میں صدقے یا رسول اللہ‘ ریلیز کردی۔

عاطف اسلم کی یہ نئی نعت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر گزشتہ روز ریلیز کی گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

گلوکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس نعت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ خوبصورت نعت براہ راست میرے دل سے ہے جس کے ہر لفظ کا اپنا منفرد اور طاقتور معنی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب کوپسند آئے گی۔

- Advertisement -

یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 12 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قابل عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنی آواز میں ایک نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘جاری کیا تھا اسے بھی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں