منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

’ہمیں وفاق نہیں، بھوک اکسا رہی ہے‘ : چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہے ہمیں وفاق نہیں بھوک اکسارہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ اگر لاک ڈاؤن کے معاملے میں سندھ حکومت مایوس کرے گی تو ہم ہر وہ دروازہ کھٹکھٹائیں گے جہاں سے انصاف کی امید ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ کرے، آن لائن کاروبار تاجروں کے لیے مشکل کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ  ایک روز قبل چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے سندھ حکومت سے 15 رمضان سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کی روک تھام کے حوالے سے سندھ حکومت کی تمام کاوشیں قابل تعریف ہیں مگر کاروبار ہمیشہ بند رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

چیئرمین بزنس مین گروپ سراج تیلی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو حکمت عملی وضع کرکے لاک ڈاؤن میں ہر صورت نرمی کرنا ہوگی۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کے لیے نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، 23 اپریل کو جاری نوٹیفکیشن ماہ رمضان کے لیے ہی تھا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث 22 مارچ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن عید رمضان جاری رہے گا۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کے لیے نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، 23 اپریل کو جاری نوٹیفکیشن ماہ رمضان کے لیے ہی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کو عید سے پہلے کاروباری سہولتوں کے لیے کمیٹی بنادی ہے، تاجروں کی سہولیات کے لیے جلد اعلان کریں گے، کرونا وائرس لمبا چلے گا، اب ہماری ایس اوپیز بھی طویل ہوں گی۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، لاک ڈاؤن کے خاتمے کا جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، حکومت سندھ کے لیے عوام کی جانوں سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں