تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’جوانی میں ذہنی و جسمانی تشدد برادشت کیا‘ عتیقہ اوڈھو کا انکشاف

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جوانی میں جسمانی و ذہنی تشدد و تضحیک برداشت کی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پوسٹ میں سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا کہ ’وہ خود جوانی میں ایسے رشتوں اور تعلقات کی وجہ سے ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بن چکی ہیں۔‘

’اداکارہ نے نوجوان خواتین کو مشورہ دیا کہ جن کے شریک حیات یا پارٹنرز تضحیک آموز رویہ اختیار کرتے ہیں وہ ان سے تعلقات ختم کردیں اور ان کی باتوں سے کچھ سیکھیں۔‘

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ’وہ سمجھتی ہیں کہ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ نوجوان خواتین کو سمجھائیں کہ تشدد اور تضحیک آموز رویوں سے کس طرح بچنا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’اگر خواتین تشدد برداشت کرتی رہیں تو یہ ان کی عادت بن جائے گی اور ان پر تشدد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ اسی لیے ایسے تعلقات کو ختم کرکے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، درفشاں سلیم، دانش تیمور، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، لائبہ خان ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -