ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

’شادیاں ڈر اور مجبوری میں نہیں صرف محبت میں کیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادیاں ڈر، مجبوری یا کسی اور وجہ سے نہیں صرف محبت میں کی ہیں۔

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے نجی زندگی اور اپنی شادیوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹوٹے ہوئے گھر کی پروڈکٹ ہوں اور جب آپ ایسے گھر سے آتے ہیں تو بڑی خواہش ہوتی ہے کہ ایک فیملی شروع کریں تو مجھے شادی، میاں، بچے ان سب چیزوں سے دلی لگاؤ تھا کہ میں نے گھر چلانا ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے شادی کی اور جلد ہی بچوں کی پیدائش ہوگئی۔

- Advertisement -

عتیقہ اوڈھو کے مطابق انہیں بعد میں خیال آیا کہ اگر شادی نہیں چلی تو میں نے واپس ماں باپ کے پاس نہیں جانا تو میں کون ہوں، میری زندگی میں کیا چل رہا ہے، زندگی گزارنے کے لیے مقصد کا احساس ہونا بہت ضروری ہے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں سوچ لیا تھا کہ چاہے شوہر امیر ہو یا نہ ہو، والدین کے پاس پیسے ہوں کچھ بھی ہو، میں نے اپنی زندگی کے ساتھ کچھ کرنا ہے۔

اسی پروگرام میں انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے تمام سابقہ اور حالیہ شوہر خوبصورت ہیں۔

اداکارہ نے اپنے شوہر ثمر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناصرف دراز قد ہیں بلکہ خوبصورت اور اچھی شخصیت کے مالک بھی ہیں۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے پہلی شادی 1980 کی دہائی میں کی تھی۔

اس سے قبل بھی انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بیٹے کے کہنے پر ہی انہوں نے زائد العمری میں 2012 میں ثمر علی خان سے شادی کی تھی۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ کہ تیسری شادی کے نکاح کے وقت نواسی ان کی گود میں تھی جب کہ بیٹے، داماد اور شوہر کے بیٹے نے بطور گواہ نکاح نامے پر دستخط کیے تھے۔

ثمر علی خان سے قبل عتیقہ اوڈھو نے دو شادیاں کی تھیں جو کہ طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں