تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

فواد چوہدری کے بیان میں ریاست مخالف کوئی بات نہیں کی گئی، اعتزاز احسن

اسلام آباد : ماہر قانون اعتزازاحسن کہنا ہے کہ فواد چوہدری پر مقدمے میں 134 اے کی دفعہ شامل کی گئی جبکہ ان کے بیان میں ریاست مخالف تو کوئی بات نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزازاحسن نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ فواد چوہدری پر مقدمے میں 134 اے کی دفعہ شامل کی گئی ہے، ریاست الگ ہے ،حکومت الگ اور ادارہ الگ ہوتا ہے، ریاست کیخلاف کوئی بیان دیا جائے تو دفعہ 134 اے عائد ہوتی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کہاں ریاست مخالف بات کی ہے، فواد چوہدری نے ادارے کیخلاف گفتگو کی حکومت مخالف بھی نہیں کی، کیاکل کوئی پیمرا کیخلاف بیان دے گا تو ان پر بھی 134 اے لگائی جائے گی۔

ماہر قانون نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں ایف آئی آر چیف الیکشن کمشنر کی ہوتی ہے، چیف الیکشن کمشنر اگر پہلے غیرجانبدار تھا بھی تو اب کیسے غیر جانبدار رہ سکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ایک پارٹی کے ترجمان کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرارہا ہے ، الیکشن کمیشن کےپاس توہین عدالت جیسی کارروائی کا اختیار ہے، سزا و جزا کا نہیں ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے بظاہر جانبداری دکھائی ہے اور حکومتی مشینری بھی پوری طرح تابعداری کررہی ہے۔

فواد چوہدری کیس کی سماعت کے حوالے سے ماہر قانون کا کہنا تھا کہ لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ پولیس کو آگاہ بھی کیا گیا، حکم سے آگاہی ہونے کے باوجود لاہور چھوڑ کر اسلام آباد کی طرف چلےگئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ نےجب حکم دیا کہ فواد کو ابھی پیش کرو آئی جیزکو طلب کرلیا ، جس کے بعد لاہورہائیکورٹ کےجج نےبہترین فیصلہ کیا ہے لیکن لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا بعد میں مذاق اڑایا گیا جس پر افسوس ہوا۔

فواد چوہدری سے متعلق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری تو سپریم کورٹ کے وکیل ہیں کہاں فرار ہوسکتے تھے، فواد چوہدری کے کندھے پر ہاتھ رکھتے اور کہتے یو آر انڈر اریسٹ وہ ساتھ چل پڑتے۔

ماہر قانون نے کہا کہ فواد چوہدری ممبرپارلیمنٹ ہے وہ مفرور ہوکر بے وقوفی نہیں کرے گا، فواد چوہدری کے بیان میں ریاست مخالف تو کوئی بات نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اس قسم کے معاملات سے متعلق روایات رہی ہیں لیکن دکھ ہوتا ہے کہ آج پیپلزپارٹی اس قسم کے واقعات کیخلاف خاموش ہے، آصف زرداری جب صدر تھے اس دور میں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوئی ، یقین ہے انتقامی کارروائیوں سے آصف زرداری روکنے کی کوشش کر رہے ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -