کراچی: فلم سے متاثر ہوکر اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ، ملزم نے تفتیش کے دوران چوری کی واردات کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم میں اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کا طریقہ دیکھ کر متاثر ہونے والا کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کا رہائشی اے ٹی ایم مشین سے پیسے چوری کرنے پہنچا، ملزم نے بینک پہنچ کر مشین سے پیسے نکالنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی الارم بج گیا۔
سیکیورٹی الارم کی آواز سننے کے بعد شہری ناکام چوری کی واردات اور گرفتار کے خوف سے اے ٹی ایم سے فرار ہوا تاہم سی سی ٹی وی کیمرے میں اُس کی شکل محفوظ ہوگئی ، پولیس نے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے چوری کی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’فلممیں اس نے اے ٹی ایم مشین سے چوری کا سین دیکھا تو وہ بیک سے پیسے نکالنے کا ارادہ کیا‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی میں حصہ نہیں ملا، ڈاکو کا شکوہ، تھانے پہنچ گیا
دوسری جانب گجرانوالہ میں چار ڈاکووں نے اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر اپنی سارا غصہ نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ پر نکالتے ہوئے اُسے تشدد کانشانہ بناکر فرار ہوگئے۔