اشتہار

بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا، نقل مکانی پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

پرولا: بھارت میں مسلمان ایک بار پھر انتہا پسند ہندوؤں کی شر پسندی کا نشانہ بن ریے ہیں، متعدد خاندان اپنی جان بچانے کیلئے اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر پرولا میں امتیازی سلوک پر 12 مسلم خاندان باضابطہ طور پر مجبوراً نقل مکانی کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیموں نے 15 جون کو اتراکھنڈ کے شہر پرولا میں مبینہ جہاد کے خلاف مہاپنچایت منعقد کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی مسلمانوں سے دکانوں اور مکانوں کو خالی کرنے کی وارننگ دی ہے، اس کے پیش نظر تقریباً 12 مسلمان خاندان نقل مکانی کرگئے ہیں۔

- Advertisement -

پرولا میں رہنے والے مسلمانوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ نقل مکانی کرنے والے یہ مسلم خاندان اپنے گھروں کو تالا لگا کر پرولا شہر سے باہر چلے گئے۔ دوسری جانب پرولا میں آج سے 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں