منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

حکومت نے پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگانے کی وجہ بیان کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم نے پاکستان کا جھنڈا جلایا، بیرون ملک پاکستانی سفار تخانوں پر حملے کئے، انہیں بیرون ملک سے فنڈنگ کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کا کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ثابت ہوا ہے، پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے بھی ساتھ دیتے تھے جو کالعدم ٹی ٹی پی کے ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ سب چیزیں ثابت ہونے کےبعد پی ٹی ایم پابندی لگائی گئی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تحقیقات ہورہی ہیں کہ پی ٹی ایم کو فنڈز کہاں سے آرہے ہیں، کسی بھی تنظیم کو ثبوتوں کی بنیاد پر ہی کالعدم قراردیا جاتا ہے، پی ٹی ایم کو کسی بھی طرح سے تعاون فراہم کرنا اب ممنوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، مہنگائی کم ہوئی ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کو پاکستان پر حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پر امن احتجاج کی ہر کسی کو اجازت ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی تھی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا، وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں