منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

عطااللہ تارڈ کا سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے ملک سے فرار ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کا سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے ملک سے فرار ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب عطااللہ تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی گرفتاری کے ڈر سے ملک سے فرار ہوگئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے محمد خان بھٹی ایرانی بارڈر سے ملک سے فرار ہوئے۔

دوسری جانب سیکریٹری پنجاب اسمبلی  محمدخان بھٹی اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں کل ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے انتظامات سے متعلق میٹنگ میں مصروف ہے۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کا کہنا ہے کہ میں اسمبلی میں موجود ہوں، انہوں نے میڈیا سے استفسار کیا کہ کیا آپ ایران کا بارڈر کراس کرکے میرا انٹرویو کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنےآفس میں موجود ہوں، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو گرفتاری کس بات کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں