تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

پروفیسر عطا الرحمٰن دنیا کی معروف ’وال آف سائینٹسٹ‘ میں شامل

کراچی: پروفیسر عطا الرحمٰن دنیا کی معروف ’وال آف سائینٹسٹ‘میں شامل کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سائنس دان اور تعلیم دان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمٰن کو دنیا کی معروف ”وال آف سائینٹسٹ“ میں شامل کر لیا گیا ہے، وال آف سائینٹسٹ سوئٹزرلینڈ کی مشہور ایجنیئرنگ یونیورسٹی ’سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ کی جانب سے نمایاں کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر عطا الرحمٰن مسلم دنیا سے پہلے سائنس دان ہیں جن کو اس وال میں شامل کیا گیا ہے، اس میں دنیا کے صرف نمایاں سائنس دانوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دنیا میں صفِ اول کی جامعات کی فہرست میں بارویں نمبر پر ہے۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے اسے نہ صرف جامعہ کراچی بلکہ پوری قوم کے لیے اعزاز قرار دیا۔

واضح رہے کہ پروفیسر عطاالرحمٰن رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے دنیا کے 500 سو بااثر ترین مسلمانوں کی جاری شدہ فہرست میں بھی شامل ہیں۔ ماضی میں پروفیسر عطا چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان اور وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مناصب پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ کئی مرتبہ پاکستان اکیڈمی آف سائینسز کے صدر بھی رہے۔

پروفیسر عطا مسلم دنیا سمیت کئی دیگر ممالک کی اکیڈمی آف سائینسز کے صدر بھی رہے ہیں، چین اور ملائیشیا میں پروفیسر عطا الرحمٰن کے نام سے متعدد تحقیقی اور تعلیمی ادارے قائم کیے جا چکے ہیں۔

پروفیسر عطا نے نہ صرف ملکی بلکہ متعدد بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کیے ہیں، چینی صدر ژی جن پنگ نے انھیں چین کا سب سے ’اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ‘بھی عطا کیا تھا، انھیں فیلو آف رائل سوسائٹی (لندن) کا اعزاز بھی حاصل ہے، انھیں ’دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنس (ٹی ڈبلیو اے ایس)‘ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -