تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

برطانوی بادشاہ چارلس کی تاجپوشی سے قبل بکنگھم پیلس پر حملے کی کوشش

برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی 6 مئی کو ہوگی اس اہم تقریب سے چار روز قبل بکنگھم پیلس پر حملہ کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن میں ہوگی تاہم اس اہم تقریب کے انعقاد سے صرف چار روز قبل بکنگھم پیلس پر حملہ ہوا ہے۔ پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے شاہی محل کے باہر کنٹرولڈ دھماکا کیا اور محل کے میدان میں شارٹ گن کے کارتوس بھی پھینکے۔

عینی شاہدین نے مشتبہ شخص کو یہ کہتے سنا تھا کہ بادشاہ کو قتل کردوں گا جب کہ ملزم کئی روز سے محل کے باہر قیام کیے ہوئے تھا۔

حملے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی رپورٹ کے مطابق جس وقت بکنگھم پیلس پر حملہ ہوا اس وقت شاہ چارلس اور کنسورٹ کمیلا پارکر شاہی محل میں موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ برطانوی باد شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتہ لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی، تاج پوشی سے پہلے ہی لندن سیاحوں سے بھر گیا، تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی ۔

رپورٹس کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں۔

Comments

- Advertisement -