تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پی ٹی آئی کا پولیس مدعیت میں درج مقدمے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرنے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ’ایف آئی آر میں تحریک انصاف اپنا موقف دے چکی ہے، ہمارے نامزد تین نام شامل نہیں تو ایف آئی آر قبول نہیں ہے، ہمارے لیے ایسی ایف  آئی آر کاغذ کا ایک بے وقعت ٹکڑا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بھی کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی درج ہونے والی ایف آئی آر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نامزد ملزمان کے علاوہ کسی اور پر ایف آئی آر وقت کا ضیاع ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ ایف آئی آر نامزد ملزمان کے علاوہ درج کرنا کیس الجھانے کے مترادف ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پی ٹی آئی نے پولیس مدعیت میں درج مقدمے کو مسترد کردیا

واضح رہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج گیا تھا جسے پی ٹی آئی نے مسترد کردیا تھا۔

سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے سے متعلق پولیس مدعیت میں درج مقدمے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں نوید ولد بشیر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ : تھانہ وزیر آباد میں مقدمہ درج

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ وزیر آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حملے کا مقدمہ 24 گھنٹے میں درج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -