پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

افغانستان میں مسجد پر حملہ قابل مذمت ہے، دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان میں مسجد پر حملہ قابل مذمت ہے، متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے، عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا قابل مذمت ہے۔

خیال رہے کہ 12 جون کو کابل کی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے باعث امام سمیت 4 نمازی جاں بحق ہوگئے تھے، بعد ازاں حکومت نے حملے کی تصدیق کی۔

افغان وزارت داخلہ  کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد مقامی مسجد کے اندر نصب کیا گیا تھا، واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو عملہ حرکت میں آیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کیا۔

کابل ایک بار پھر زوردار دھماکے سے گونج اٹھا، ہلاکتیں

حملے کی ذمے داری کسی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم اس سے قبل متعدد مساجد پر حملوں کی ذمے داری داعش قبول کرتی آئی ہے۔ شبہ ہے کہ اس شدت پسندانہ کارروائی میں بھی آئی ایس آئی ایس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں، فریقین ایک دوسرے کے قیدیوں کو مرحلہ وار رہا بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں