اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

رؤف حسن پر حملہ، تحقیقات کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن پر حملے کے معاملے پر وفاقی پولیس نے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے، ایس آئی ٹی سارے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے وفاقی پولیس نے سی سی ٹی وی ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن قاتلانہ حملےمیں بال بال بچ گئے تھے، اسلام آباد میں خواجہ سراؤں نے ترجمان پی ٹی آئی کو پہلے تھپڑ مارے اور پھر بلیڈ سےچہرے پر وار کرکےزخمی کردیا۔

جس کے نتیجے میں ان کو انیس ٹانکے لگے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی رہنما کو خواجہ سراؤں سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ترجمان پی ٹی آئی کو نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا، پولیس موقع پر موجود ہے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں جن خواجہ سراؤں نے یہ حملہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں