اسلام آباد : سندھ ہاؤس پر حملے کے دوران گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو رہا کردیا گیا ، کارکنوں کی رہائی کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہاؤس میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ میں گرفتار پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو رہا کردیا گیا ، پی ٹی آئی کارکنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ سے رہا کیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں کو ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے حکم پر رہا کیا ، کارکنوں کی رہائی کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔
گذشتہ روز قبل تحریک انصاف کے مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہو گئے تھے اور نعرے بازی کرتے رہے۔
بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور پولیس نے : سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور کارکنان کو گرفتار کرلیا تھا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ کارسرکارمیں مداخلت،توڑپھوڑاوردفعہ144کی تحت درج کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا تھا کہ 15 سے20کارکنوں نےجتھےکی شکل میں سندھ ہاؤس میں گھسنےکی کوشش کی، کارکنوں نےنعرےبازی، گالم گلوچ اورپولیس سےمزاحمت کی اور سندھ ہاؤس کا چھوٹا گیٹ اکھاڑ دیا۔