ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

9 مئی کو مشتعل ہجوم نے ریڈیو پاکستان پر کیسے حملہ کیا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریڈیو پاکستان پشاور کے عملے نے 9 مئی کو ہونے والے حملے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائےگا ، سانحہ 9 مئی کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور پر بھی مشتعل ہجوم نے حملہ کیا۔

اس حوالے سے ویڈیو پاکستان پشاور کے عملے نے 9 مئی کے حالات اور واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جب مشتعل ہجوم نے حملہ کیا تو سب سے پہلے یاد گار چاغی کو بے دردی سے جلایا گیا۔

- Advertisement -

اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پشاور محمد طفیل نے بتایا مشتعل ہجوم کو روکنے کی بے شمار کوششوں کے باوجود وہ دیوار گرا کر اندر آگئے، شرپسندوں نے ریسپشن اور آڈیٹوریم کو آگ لگا کر مکمل طور پر جلا دیا، مشتعل ہجوم نے بے دردی سے عمارت کو آگ لگاتے ہوئے لوٹ مار شروع کردی۔

محمد طفیل کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ مشتعل ہجوم باقاعدہ حکمت عملی کے تحت حملہ آور ہوا تھا جو کہ ہتھیاروں سے بھی لیس تھا، تقریباً ڈھائی سوسے تین سو افراد حملہ آور ہوئے، ہمارےکمپیوٹر، فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان کونذر آتش کردیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہم نے بارہا انہیں منع کیا اور روکنے کی کوشش کی کہ قومی ورثے کو نہ جلائیں لیکن وہ نہیں رکے، اس سانحے کے ذمہ داران کو قرار واقع سزا ملنی چاہیئے کیونکہ یہ ایک عمارت کا نہیں بلکہ قومی ورثے کو جلانے کا معاملہ ہے۔

ایڈمن آفیسر ریڈیو پاکستان پشاور نے کہا کہ مشتعل افراد بڑی تعداد میں ریڈیو پاکستان کا گیٹ توڑنے میں مصروف تھے، شرپسند اندر آتے ہی دروازے توڑنے لگ گئے اور ساتھ ہی کیمروں کو بھی توڑ پھوڑ دیا، حملہ آور افراد کے پاس بڑی تعداد میں اسلحہ تھا جس کے باعث ہم زیادہ مزاحمت بھی نہیں کر سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیئے جنہوں نے ہمارے گھر کا یہ حال کیا ہے، ریڈیو پاکستان ہمارے گھر جیسا ہے، ہماری تمام پاکستانی نوجوانوں سے گزارش ہے کہ خدارا اپنی قوم اور اپنے ملک کی حفاظت کریں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں