تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرکٹر کے خاندان پر ڈاکوؤں کا قاتلانہ حملہ، باپ بیٹا ہلاک

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سریش رائنا کے خاندان پر ڈکیت گروہ نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں باپ بیٹا ہلاک جبکہ خاتون زخمی ہوئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے رشتہ داروں پر پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ میں واقعہ تھانہ شاہ پور کنڈی کے گاؤں تھرال میں ڈکیتوں نے 19 اگست کی رات قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں کرکٹر کے پھوپھا اور بیٹا جاں بحق جبکہ پھوپھی شدید زخمی ہوئیں تھیں جو تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرکٹ کے رشتے داروں نے حملے کے بعد پولیس کو رپورٹ درج کروائی تھی جس پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈکیت گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کیا۔

حملے کے وقت سریش رائنا دبئی میں تھے مگر جب انہیں واقعے سے متعلق اطلاع ملی تو وہ بھارت واپس آگئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دنگر گپتا نے کیس کی تفتیش کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اب تک تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو حملے میں ملوث تھے جبکہ گیارہ دیگر مفرور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں رائنا کے پھوپھا اشوک کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی اور بھائی کوشل کمار  نے 31 اگست کو اسپتال میں دم توڑا تھا جبکہ حملے میں زخمی ہونے والی خاتون (پھوپھی) آشا رانی کی تاحال حالت تشویشناک ہے اسی طرح 2 دیگر زخمیوں کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -