وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دوبارہ یو ٹرن لے رہے ہیں یہ سیاسی مفاد کیلئے فوج کو سیاست میں ملوث کرنا چاہتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آج مذاکرات کیلئے منتیں کر رہے ہیں، ملک میں پہلے یہ تاثر دیا گیا کہ میں نہیں چھوڑوں گا آپ پہلے 9مئی کو حملے کرتے ہیں پھر شہدا کی یادگاروں کو توڑتےہیں سوشل میڈیا پرقومی سلامتی اور ملک سےمتعلق ٹرینڈ چلایا جاتا ہے۔
فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی
وفاقی وزیر نے کہا کہ جھوٹا بیانیہ بنا کر ایک کہانی بناتے ہیں کہ سائفر کیساتھ کھلواڑ کرتے ہیں پہلے کہتےتھے چھوڑوں گا نہیں اب کہتے ہیں مجھ سے بات کرلو، کورکمانڈرہاؤس کے باہر حملہ ہوا تو آپ کی تینوں بہنیں اور بھانجا باہر کھڑا تھا آپ کی پارٹی کے رہنما بھی جناح ہاؤس کے باہر کھڑے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگرد جماعت ہے ان کے آنے سے پہلے سیاسی لوگ خوشی غم میں شریک ہوتےتھے یہ دہشتگرد جماعت ہے اس لئے انھیں ٹی ٹی پی ٹی آئی کہا جاتا ہے، ٹی ٹی پی ٹی آئی ملک میں طالبان کو واپس لاتے ہیں ان کو ملکی سالمیت سے غرض نہیں۔
عطاتارڑ نے کہا کہ جب سے بانی پی ٹی آئی جیل گئے ہیں اسٹاک مارکیٹ اوپر چلی گئی ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں غیرملکی سرمایہ کاری اوپر جارہی ہیں، ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں۔