جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

تیونس کے صدر پر حملے کی کوشش ناکام، منصوبہ ساز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

تیونس کے صدر قیس سعید پر حملے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشبہ شخص کو ‏گرفتار کیا ہے جو صدر پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

مشبتہ شخص کی گرفتاری ساحلی شہر سے ہوئی ہے جہاں کچھ روز بعد صدر قیس سعید نے دورہ ‏کرنا تھا۔

فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے ‏نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

صدر کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث شخص کا تعلق ‘لون وولوز’ نامی تحریک سے بتایا گیا ‏ہے۔ صدر قیس سعید نے کہا تھا کہ وہ کود پر کسی بھی حملے سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں