جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سعودی شہر جدہ پر حملے کی کوشش ناکام!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جدہ شہر پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہفتے کی صبح ساحلی شہر جدہ پر حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی، دشمن کے ’فضائی ہدف‘ کو تباہ کر دیا۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایک غیر متعینہ دشمن کے جدہ کی سمت فضائی ہدف کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔

تاہم سعودی سیکیورٹی حکام نے حملے کی مزید معلومات نہیں بتائیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ اس میں کون ملوث ہے۔ جبکہ مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے میزائل حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی،سعودی عرب کا ساحلی شہر بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں کوسٹ گارڈز نے حوثیوں کی دھماکہ خیز ریموٹ کنٹرول کشتی کو بھی تباہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بدھ اور جمعے کو جنوبی سعودی عرب خمیس مشیط اور جازان کی طرف بھیجے جانے والے ڈرونز بھی راستے میں روک کر تباہ کیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں