تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صوابی اسٹیل ملز پرحملے کی منصوبہ بندی ناکام ، 5 دہشت گرد گرفتار

مردان: سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ نے مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ کے مطابق مردان میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ٹارگٹ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف صوابی میں اسٹیل ملز میں کام کرنے والےغیر ملکی تھے، دہشتگردوں کے ہائی اسکول شاہ ڈھنڈ بابا اور نہر چوک بھی ٹارگٹ تھے اس کے علاوہ دہشتگردوں کا پشاور میں مسجد کو بھی ٹارگٹ بنانےکا منصوبہ تھا۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سے قبل آج سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ کی حدود میں خفیہ اطلاعات پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کرسمس پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ذاکرآفریدی بھی شامل ہے، دہشتگردوں کےقبضےسے تین خودکش جیکٹ، چھ دیسی ساختہ بم برآمد اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹ فورسز نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پربڈھ بیر میں بھی کارروائی کی، کارورائی کے دوران دہشت گردوں کےآٹھ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پچیس دسمبر کو پشاور میں بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -