اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہیکرز نے عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ہیک کرنے کی کوشش کی، تاہم پی ٹی آئی کی آفیشل ٹیم نے اکاؤنٹ کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی حصار کی وجہ سے ہیکر اکاؤنٹ پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل ہیکرز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا ای میل اور ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے ای میل اور ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیے گئے ہیں، لہذاٰ اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظرانداز کر دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں