تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان سے بحرین منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سیالکوٹ : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی کوششں ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 5 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے پانچ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔

مسافر کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بھلوال کا رہائشی بتایا جاتا ہے،ملزم نے ہیروئن کو انتہائی مہارت کے ساتھ بیگ کے مختلف خانوں میں چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس یف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں منشیات کی اسمگلنگ کا نیا انداز سامنے آگیا

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ادھر شہر قائد میں برقعہ پوش خواتین کےذریعے منشیات اسمگل کی جانے لگی، ٹیپوسلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برقعہ پوش خاتون کو گرفتار کرلیا، جس سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد بھی کی گئی۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کے دوران راولپنڈی میں نجی کوریئر آفس میں پارسل سے 470 گرام ہیروئن برآمد کی جو کرکٹ بال میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ منشیات کا یہ پارسل مالدیپ کے لیے بُک کرایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -