اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے کوئٹہ سے کراچی تین من سے زائد وزنی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی منشیات گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے موچکوچیک پوسٹ پربڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے اہم کارندے بصیراحمد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ 3 من سےزائدچرس کراچی اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی، برآمدمنشیات کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ منشیات اور گاڑی کی مجموعی قیمت 2 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

- Advertisement -

عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ملزم کوئٹہ چمن سے22ویلرٹریلر کے ذریعے کراچی پہنچا تھا، ملزم کےمطابق منشیات چمن کےرہائشی آغا جان امیر کی ہے اور چرس چمن سے کراچی ماڑی پورٹرک اڈےپرپارٹی کودینی تھی۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ٹریلرکےمختلف خانوں میں123کلوچرس کو چھپایا گیا تھا،مجموعی طور پر 99 پیکٹس میں3من سے زائد چرس تھی تاہم ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں