اشتہار

کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے اسمگل کی گئی آئی فونز کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پرمحکمہ کسٹمز نے بیرون ملک سےآئی فون کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والی پرواز 182 سے 2 مسافروں سے 199 موبائل فونز برآمد کرلئے۔

- Advertisement -

کسٹمز حکام نے مسافروں کو حراست میں لے کر فون ضبط کرلئے، قیمتی اسمارٹ فون کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

ترجمان کسٹم نے بتایا تھا کہ دبئی سے کراچی آنے والے مسافر ایم راشد خان سے 50 سے زائد موبائل فون برآمد کئے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے موبائل فون انتہائی مہارت سے اپنے سامان میں چھپائے ہوئے تھے۔

کسٹمز حکام نے کہا تھا کہ اسمگل کیے گے موبائل فونز کی مالیت 2 کروڑ 23 لاکھ روپے ہے جبکہ موبائلز پر 66 لاکھ روپے سے زائد کی ڈیوٹی ،ٹیکس چوری کی گئی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں