راولپنڈی : جنگلی چیتے کی کھال بذریعہ ٹرین کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، کھال کراچی سے راولپنڈی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے جنگلی چیتے کی کھال بذریعہ ٹرین کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر سے غیرقانونی چیتے کے کھال برآمد کر لی اور قلی نے سر ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر چیتے کی کھال حوالے کر دی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسپیشل برانچ نے پلانٹ می کارٹن کو چیک کیا تو جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی۔
ترجمان ریلویز نے بتایا کہ کراچی چیتے کی کھال کو کراچی سے راولپنڈی اسمگل کرنے کی کوشش کرکے وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی سے حوالے کیا گیا اور ہزار روپے جرمانہ کروایا گیا۔