جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

سرحدپار سے دہشتگردوں کی باڑ عبور کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

پاک افغان بارڈر پر سرحدپار سےدہشتگردوں کی باڑ عبور کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے غیرقانونی سرحد پار کرنے کی کوشش کی گئی ‏جسے سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

دہشتگردوں کی جانب سےفائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوئے۔ شہدا میں 24سال کےلانس ‏نائیک اسدکرم اور 21سال کےسپاہی آصف لکی مروت کےرہائشی تھے۔

پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے پاکستان مخالف سرگرمیاں روکنےکامطالبہ کیا ہے اور ‏دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال پر شدید احتجاج کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنی سرحدوں کےدفاع کیلئے پرعزم ہے دہشتگردی کا جڑ ‏سے خاتمہ یقینی بنایا جائے گا ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں