تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی درخواست مسترد، اٹارنی جنرل کونوٹس جاری

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس محمدعلی مظہر شامل تھے۔

عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواست پر ابتدائی موقف سننے کے بعد اٹارنی جنرل سمیت سیکرٹری داخلہ اور دفاع کو نوٹس جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے واضح ہدایات دیں کہ اسمبلی میں جو ہوا اس پر ججز نےنوٹس لینےکافیصلہ لیا تمام ریاستی ادارے کوئی غیرقانونی قدم نہ اٹھائیں امن وامان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے تمام سیاسی جماعتیں امن وامان یقینی بنائیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کر چکے ہیں، اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ میں کہا قرارداد آئین کے آرٹیکل 5 اے کے منافی ہے، یہ عالمی سازش کے تحت لائی جا رہی ہے، کسی غیر ملکی طاقت کو حق نہیں کہ منتخب حکومت سازش کے تحت گرائے۔

بعد ازاں، وزیر اعظم عمران خان کی سفارش پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی، صدر نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل اٹھاون ون اور اڑتالیس ون کے تحت دی۔

Comments

- Advertisement -