تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کے ٹھوس شواہد ہیں کہ سازش کے تانے بانے عمران خان سے مل چکے،یہ ناقابل تلافی نقصانات حکومت نہیں بلکہ آئندہ نسلیں برداشت کرتی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سائفر معاملات، آڈیو لیکس پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے آڈیولیک کی تحقیقات کی اجازت نے دے دی ہے، حساس نوعیت کے معاملات کی شفاف تحقیقات سے قوم کو آگاہ کردوں گا۔

وزیراعظم نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، پہلے میری آڈیو لیک ہوئی ،اگلےدن ایک اورآڈیو لیک ہوگئ، اگرمیں نے کسی اورکی آڈیو لیک کرناتھی تو اپنی کیوں کرتا؟۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کے ٹھوس شواہد ہیں کہ سازش کے تانے بانے عمران خان سے مل چکے،یہ ناقابل تلافی نقصانات حکومت نہیں بلکہ آئندہ نسلیں برداشت کرتی رہیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نےخود بتادیا کہ مجھےنہیں پتا کہ سائفرکہاں ہے؟ میں یہ لفظ استعمال نہیں کرتا مگرعمران نیازی سر سے پاؤں تک فراڈیہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک میں عمران خان نے کہا ہم نے کھیلنا ہے امریکا کا نام نہیں لینا، عمران خان کے حواری ، سازشی ٹولہ ہے اس نے کہا منٹس تو ہم نے بنانے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ آڈیو لیک کے دو دن بعد دوست ملک کے سفیر مجھ سے ملنے آئے، وہ مجھے ایک طرف لےگئے اور کہا کہ میں نےآپ سےبات کرنی ہے، مجھے بتائیے کہ اس طرح کے معاملات ہونگے تو کون اب وزیراعظم ہاؤس میں آکراعتماد کیساتھ بات کرسکےگا؟ دوست ممالک کا یہ رویہ ہےتو دوسرے ممالک کا کیارویہ ہوگا؟ کون پاکستان کی ترقی،بہتری اور خوشحالی کیلئےوزیراعظم ہاؤس آکربات کرےگا؟

Comments

- Advertisement -