تازہ ترین

پاکستان اورآئی ایم ایف کے مذاکرات میں روپے کی قدر مستحکم ہو گی، وزیر خزانہ

واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے مذاکرات میں روپے کی قدر مستحکم ہو گی، نئے پروگرام کو جون یا جولائی کے شروع تک حتمی شکل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطبق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ اقدامات سےآنیوالےسالوں میں معیشت 4فیصد تک ترقی کرسکتی ہے ، اس کے ساتھ ہی زراعت،آئی ٹی،صنعتوں کوفروغ دینے کے لیےاقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہے، پاکستان اورآئی ایم ایف کے مذاکرات میں روپے کی قدر مستحکم ہو گی۔

قرض پروگرام کے حوالے سے محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئی ایم ایف ٹیم نئے قرضہ پروگرام کی میٹنگ کیلئےمئی میں پاکستان آئےگی، نئے پروگرام کو جون یا جولائی کےشروع تک حتمی شکل دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قرض کےعلاوہ لچکدارپائیداری پروگرام کے تحت بھی آئی ایم ایف سےقرض لیں گے، نئے پروگرام کیلئے ٹیکس کوبڑھانا،توانائی شعبے اوربیرونی قرضوں میں پائیداری لانا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کابنیادی کام مہنگائی پر قابو پانا اور کم شرح نموسےباہر نکلنا ہوگا، پاکستان آئندہ مالی سال 24 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کرے گا۔

Comments

- Advertisement -