ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

عورت مارچ کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ عورت مارچ کے گروپوں نے اجازت مانگی تھی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو آپ نے مارچ کی اجازت دے دی، جو حکومت گرانے آرہے ہیں ان کواجازت دے رہے ہیں؟

- Advertisement -

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ ایک بجے پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں داخل ہونا ہے، وکیل نے کہا کہ عورت مارچ نے ڈی چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب جانا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ایف نائن پارک میں عورت مارچ کرلیں، جس پر ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ صرف جگہ یا تاریخ تبدیلی کرلیں مارچ کی اجازت مل جائے گی۔

وکیل نے بتایا کہ اس سال سیاسی پارٹی کی اسلام آباد آمد پر اجازت نہیں دی جارہی، عدالت نے حکم جاری کیا کہ عورت مارچ کے ذمہ داران ڈی سی سے ملاقات کر کے جگہ کا تعین کریں، بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذکورہ احکامات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں