تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آسٹریلوی ویمن کرکٹرز نے مردوں کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی مینز ٹیم کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

آسٹریلیا کے مینز تو مینز، ویمنز بھی نمبر ایک بن گئیں۔ کرکٹ کھیلیں ایسے کہ حریف کو حیران کردیں ون ڈے کرکٹ کا اپنی مینز ٹیم کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

مینز ٹیم جاندارہے تو ویمنز ٹیم شاندار ہے۔ رکی پونٹنگ کی ٹیم نے 2003 سے فتح کی عادت بنائی اور 21 ون ڈے لگاتار جیتے۔

اب میگ لیننگ کی قیادت میں خواتین ٹیم نے ریکارڈ برابر کیا۔ نیوزی لینڈ کو 232 رنز کی بڑی شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔ آسٹریلین ٹیم میں ایک سے ایک کھلاڑی ہے، لیننگ تباہ کن، ایلیسا ہیلی دہری تلوار اور کیپر بیٹسمین، ریشل ہینزچھکوں کی ماہر۔

بیتھ مونی جیس جوناسن کے چکمے، نمبر ایک رینک بولر اور میگن شٹ کی تیز بولنگ، ایلیس پیری نمبر ایک آل راؤنڈر ہیں۔

جب ایسی کھلاڑی ایک ہوجائیں تو حریف بے بس ہو جائیں۔ آسٹریلیا کی ویمنزکرکٹ ٹیم نے مسلسل 21 ون ڈے جیتے۔ آسٹریلیا نےنیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کو232 رنز سے زیرکیا۔

آسٹریلوی ٹیم اکتوبر2017سےناقابل شکست ہے اور7 سیریزجیت چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -