اشتہار

کفایت شعاری مہم: سفارتخانوں کی تعداد کم کرنےکی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم کی کفایت شعاری کمیٹی نے بڑی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کی تعداد کم کرنےکی سفارش کر دی۔ وزیراعظم ہاؤس نے 2 ہفتوں میں وزارت خارجہ سے پلان مانگ لیا۔

پلان مانگنے کےلئے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا گیا جس کے مطابق پاکستانی سفارتخانوں کا خرچہ 15 فیصد کم کیا جائے خرچہ کم کرنےکیلئے چند سفارتخانوں کو بند، افسران اور اسٹاف کو کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس وقت پاکستان کے دنیا بھر میں کل 113 سفارتخانے اور قونصل خانے ہیں۔ وزارت خارجہ اپنی کیڈر نمبر سے ویسے ہی کم افرادی قوت پر کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے غیر ضروری اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری مشن کے تحت کمیٹی قائم کی تھی۔

حکومت کی کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس میں وفاقی وزارتوں کا زیادہ تر بوجھ صوبوں پر منتقل کرنے کی تجویز زیرِ غور آئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں