ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے 4 کھلاڑیوں کو اسٹینڈبائی پر رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کے بعد 4 کھلاڑیوں کو اسٹینڈبائی کے طور پر نامزد کر دیا۔

آسٹریلیا کے قومی سلیکشن پینل کے سربراہ جارج بیلی نے پاکستان کے خلاف 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے چار کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی لسٹ میں شامل کیا ہے۔

بیلی نے کہا ہے کہ بیٹنگ میں میٹ رینشا اور نک میڈنسن جب کہ باؤلنگ میں شان ایبٹ اور مارک سٹیکیٹی کو اسٹینڈ بائی کے طور پر رکھا گیا ہے۔

رینشا اور میڈنسن پہلے ہی ٹیسٹ کھیل چکے ہیں البتہ گیند باز، شان ایبٹ اور مارک سٹیکیٹی نے ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

May be an image of text that says "QANTAS SQUAD PAKISTAN TOUR 2022 ASHTON AGAR [C] PAT CUMMINS USMAN KHAWAJA MARNUS LABUSCHAGNE SCOTT BOLAND NATHAN LYON ALEX CAREY MITCHELL MARSH CAMERON GREEN MICHAEL NESER MARCUS HARRIS STEVE SMITH (VC] JOSH HAZLEWOOD MITCHELL STARC TRAVIS HEAD MITCHELL SWEPSON JOSH INGLIS DAVIO WARNER #MADEOFAUSTRALIA"

جارج بیلی کا کہنا ہے کہ اسٹینڈ بائی پر کھلاڑیوں کو رکھنے کا مقصد طویل ٹور کے دوران کوویڈ کے خطرات، فٹنس، انجری یا کسی بھی طرح کی صورتحال پر قابو پانا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم اگلے ماہ تقریباً25سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 4مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ12مارچ سے کراچی میں اور تیسرا ٹیسٹ 21مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں ایشٹن آگر، اسکاٹ بولانڈ، الیکس کرے، کمیرون گرین، مارکس ہیرس، جاش ہیزل وڈ ٹریوس ہیڈ، جاش انگلس شامل ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں