تازہ ترین

جنوبی افریقا کے خواب چکناچور، آسٹریلیا پھر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن

آسٹریلیا ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا۔ فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔ جنوبی افریقا کو انیس رنز سے شکست دے کر ان کے خواب چکنا چور کر دیے۔

ایک سو ستاون رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم ایک سو سینتیس رنز بنا سکی۔۔ آسٹریلیا نے چھٹی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا اور دوسری بار ولڈ کپ جیتنے کی ہیٹ ٹرک بھی کرلی۔

آسٹریلیا اس سے قبل 2010، 2012، 2014، 2018 اور 2020 میں ورلڈکپ جیت چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -